iمقتدرحلقے آئندہ الیکشن میں سلیکشن کا معیار بہتر بنائیں، عامر ندیم

کراچی (  نیوز رپورٹر) نااہل سیاسی لیڈروں کی کرپشن کے باعث عمران خان جیسے نااہل لیڈروں کو ملک کا ستیاناس کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے 
کہاکہ مقتدر حلقوں سے گزارش ہے کہ آئندہ الیکشن میں سلیکشن کا معیار بہتر بنائیں۔یہ بات پاکستان ہندکووان تحریک کے مرکزی صدر و چیف آرگنائزر عامرندیم نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی جماعتوں کے رحم و کرم پر چھوڑنا مناسب نہیں،موجودہ سیاسی و آئینی بحران سے عوامی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔مقتدر اداروں اور حلقوں کو اپنا ملکی ،قومی و عوامی کردار واضح اور دو ٹوک انداز میں ادا کرنا ہوگا۔موجود آئینی اور سیاسی بحران پی ٹی آئی اور دیگر نااہل سیاسی جماعتوں کا پیدا کردہ ہے۔اگر سابقہ سیاسی جماعتیں اہلیت کی حامل ہوتی تو ستر سال بعد بھی پاکستان کو اس صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔عامر ندیم نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایک ایسے ادارے کی ضرورت پر زور دیاہے جس کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کو محب وطن تربیت یافتہ اور سند یافتہ جمہوری عوامی نمائندوں کی فراہمی ہوسکے۔ان کا کہناہے کہ پارلیمان کا ادارہ اعلیٰ تجربہ کار اور سیاسی و آئینی ماہرین سے مزین ہونا چاہیے اور ملک میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کو باقاعدہ طور نافذ رہنا چاہیے تاکہ عوام اپنے اداروں کو بہتر بنانے کے جمہوری و تعمیری عمل کاسلسلہ جاری رکھ سکیں۔عامر ندیم کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام تبلیغی انداز میں کرنا زیادہ بہتر حکمت عملی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...