پنگریو (نامہ نگار) آل پاکستان بلیدی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیہون میں بلیدی ایسوسی ایشن کنونشن کا انعقاد کیا گیا سندھ. پنجاب. بلوچستان سمیت ملک بھر سے بلیدی بڑدی برادریوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی علمی ادبی شخصیات نے شرکت کی ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین آل پاکستان بلیدی ویلفیئر ایسوسی پاکستان ڈاکٹر نبی ڈنو بلیدی نے کہا کہ ہم ملک بھر کے بلیدی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے عوامی حقوق مہم چلا کر لاکھوں نوجوانوں کو بیدار کریں گے اور عوام کے جائز مطالبات کے حصول کے لیے ہر فورم پر جدوجہد کریں گے ۔ بابو تاج محمد بجارانی بلیدی نے کہا کہ ہم خدمت خلق کو عبادت سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی صدر سنیٹر اسماعیل خان بلیدی نے ٹیلیفونک خطاب کیا جبکہ مرکزی وائس چیئرمین ممتاز علی بڑدی مرکزی سنیئر نائب صدر مولانا عبدالحفیظ بجارانی مرکزی جنرل سیکرٹری اقبال حسین بلیدی ایڈوکیٹ سمیت صوبائی و ضلعی عہدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔