آئین توڑنے والوں کو رسوائی کے سواکچھ نہیں ملے گا، نثار کھوڑو

لاڑکانہ(نامہ نگار)پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ آئین پر حملے کی حمایت کرنے والوں کو رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان کی جانب سے عمران نیازی  کی حمایت کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کا خاندان کے جمہوریت دوست پس منظر ہونے کے باوجود آئین پر حملے کی حمایت اپنے بزرگوں کی جدوجہد کی توہین ہے، آج عوام کی حق حاکمیت پر شب خون مارنے کی حمایت کرنے والے جنرل ایوب خان اور جنرل ضیاء الحق کی قبروں کو دیکھ لیں۔پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیئے جاری لڑائی میں حتمی فتح عوام کی ہوگی،  پی پی آئی  کے مطابق آئین پر حملے کی حمایت کرنے والوں کو رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔
پولیس کے  جوانوں میں تحائف تقسیم میرپورخاص(بیورورپورٹ)  ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری نے ایس ایس پی آفس میں پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ  ان کے جذبے، عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے پولیس کے جوانوں میں رمضان و عید کے حوالے سے تحائف بھی تقسیم کیئے.  انہوں نے مزید کہا  کے پولیس کے جوانوں سے ملاقات کا مقصد کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی  صورتحال میں اِن کی حوصلہ افزائی اور ہمت افزائی کر کے ان کے اعتماد میں اضافہ اور حوصلے بلند کرنا ہے ان کا  کہنا تھا کے سندھ پولیس کے جوان ہمارا فخر ہیں، سندھ پولیس کے قیام کے بعد سے پولیس کے جوانوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے متعدد قربانیاں دی ہیں اسی طرح عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے قربانیاں دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ای پیپر دی نیشن