میرپور ماتھیلو( نامہ نگار) ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے جسقم چیئرمین اسلم خیرپوری کو گرفتار کرنے کے خلاف جسقم کی مرکزی کال پر میرپور ماتھیلو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت وحید سندہی، کامریڈ مجیب، عطا سندہی، یاسر سومرو و دیگر نے کی، اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ جسقم چیئرمین اسلم خیرپوری شہید شفیع کرنانی کی برسی سے اپنے گاؤں جا رہا تھا تو ٹھٹھہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، اور ان کے اوپر مقدمہ درج کر لیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلم خیرپوری پر امن سیاسی رہنماہیں۔، انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسلم خیرپوری کو کچھ بھی ہوا تو ان کی ذمہ داری ایس ایس پی ٹھٹھہ اور ریاستی اداروں پر ہوگی، بندوق کی نوک پر سندھ کی آواز کو دبانے نہیں دیں گے، انہوں جسقم چیئرمین کی فوری طور آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔