ملتان(خصوصی رپورٹر) حکومت نے شام کی شفٹ میںآفٹر نون سکول شروع کیے تھے جس میں دو اساتذہ ایک چوکیدار ، ایک چپڑاسی کی ڈیوٹی لگائی گئی تقریبا ایک سکول کی ماہانہ تنخواہ 55ہزا ر روپے تھی ، گزشتہ دس ماہ سے اساتذہ کو ادائیگیاں تعطل کا شکار چلی آرہی ہیں دو ماہ قبل 5ماہ کی تنخواہیں جاری کردی گئیں تھیںاب پھر 5ماہ کی تنخواہیں تعطل کا شکار ہیں سکول حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کی فراہمی کے لئے اعلیٰ حکام کو تحریر کردیاگیا ہے عید سے قبل اپریل کی تنخواہ کے ساتھ آفٹرنون iسکولوں کے اساتذہ کے واجبات بھی جاری کردئے جائیں گے۔