بورے والا(نامہ نگار)پی ٹی آئی راہنماء و سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ عائشہ نذیر جٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سوچ اور نظریے نے محبت وطن پاکستانیوں کو خودداری کے ساتھ جینے کا حوصلہ دیا ہے وہ اس وقت ایک ایسے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں جس نے پاکستانی قوم کے گلے سے غلامی کا طوق اتار کر اسے ایک باضمیر اور خوددار قوم بننے کا شعور دیا ہے غیر ملکی آقاؤں کے ملک دشمن منصوبوں کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کی سازش میں ملوث چہروں کو اب قوم کے سامنے ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کرنا ہو گا سپریم کورٹ آف پاکستان نے جیسے تحریک عدم اعتماد کے متعلق ازخود نوٹس لے کر فیصلہ کیا ہے اسی طرح ایک جمہوری حکومت گرانے کیلئے لکھے گئے خط کی بھی عدالتی تحقیقات کروا کے سچ اور جھوٹ کو قوم کے سامنے لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عمران خان کی سوچ اور نظریے نے قوم کو خودداری سے جینے کا حوصلہ دیا : نذیر جٹ
Apr 09, 2022