روہیلانوالی(نمائندہ نوائے وقت)شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار انتظامیہ خاموش تماشائی افطاری کے وقت شہربھرمیں لگائے جانے والے اشیاء کو سٹالزنے چوراہوں اورسڑکوں کوقبضہ میں لے لیاجس سے شہریوں اورمضافات سے آئے افرادکوخریداری میں مشکلات کا سامناہے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑ رہاہے اورپیدل چلنابھی محال ہوگیا ہے اورحادثات بھی روزکامعمول بن گئے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے چشم پوشی کرتے ہوئے مسائل کے تدارک کے لئے کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ۔