بستی اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )سابق ایم این اے سید علی موسی گیلانی،سابق ایم پی اے ملک محمد ارشد راں نے نوائے وقت سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا آئین کے مطابق فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اس فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے اور عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے، انہوں نے کہا نااہل وزیراعظم عمران خان اب اپنی جھوٹی تقریروں سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتا،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوری نظام کو قائم رکھنے کی بات کی اس نظام کو قائم رکھنے کے لئے بھٹو خاندان نے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا اب پی ٹی آئی کے وزیراعظم کے پاس عوامی طاقت ختم ہوچکی ہے جس کا اندازہ انہیں آئندہ الیکشن میں ہوجائیگا جب عوام کی طاقت کا سمندر انہیں بہا کر لے جائیگا عوام آئندہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت انکا یوم حساب کریں گے۔
نااہل وزیراعظم جھوٹی تقریروں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے: علی موسیٰ گیلانی
Apr 09, 2022