ادارے نیوٹرل ، جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے، ملک میں جھاڑو پھرتے دیکھتا ہوں، شیخ رشید

Apr 09, 2022 | 11:36

ویب ڈیسک

 جووزیراعظم اوروزیراعلیٰ بننے جارہے ہیں وہ دونوں ملزم ہیں، اقتدار کے بھوکوں پرفردجرم لگنی تھی

ملک کے حالات گھمبیر ہوتے چلے جارہے ، دہشتگرد بھی پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں،میڈیا سے گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ادارے نیوٹرل ہیں بہت جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے، ملک میں جھاڑو پھرتے دیکھتا ہوں ۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن ہی ایک حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ سرپرائز دیں گے ، پاکستان کی عوام نے عمران خان کا کہا مانا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ سب سے زیادہ مقبول ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے نیوٹرل ہیں بہت جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے، ملک میں جھاڑو پھرتے دیکھتا ہوں،4 ماہ پہلے کہا تھا کہ الیکشن کرادو،اس وقت ایک ہی حل ہے الیکشن، الیکشن اورالیکشن۔انہوں نے کہا کہ جووزیراعظم اوروزیراعلیٰ بننے جارہے ہیں وہ دونوں ملزم ہیں۔ اقتدار کے بھوکوں پرفردجرم لگنی تھی۔عوام ملک میں مہنگائی کوبھلا کرعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔عوام میں عمران خان کی بات کومانا گیا۔عمران خان سب سے زیادہ مقبول ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ملک کے حالات بہت گھمبیر ہوتے چلے جارہے ہیں، دہشتگرد بھی پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں