وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لئے منعقدہ قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر تلاوت کی گئی قرآنی آیات کا ترجمہ یوں تھا۔رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا، لوگوں کے لئے ہدایت بنا کر اورہدایت اور حق اورباطل کے درمیان امتیاز کے کھلے دلائل کے ساتھ، سو جو کوئی تم میں سے اس مہینے میں موجود ہو وہ اس کے روزے رکھے اورجو بیمار ہو یا سفر پر ہو تو وہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرے، اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے، تمہارے ساتھ سختی نہیں کرنا چاہتا اور چاہتا ہے کہ تم تعداد پوری کرو اور اللہ نے جو تمہیں ہدایت بخشی ہے اس پر اُس کی بڑائی کروتاکہ تم اُس کے شکر گزار بنو۔ اور جب میرے بندے تم سے میرے متعلق سوال کریں تومیں قریب ہوں، میں پکارنے والے کی پکار کا جواب دیتا ہوں،جب وہ مجھے پکارتا ہے، تو چاہیئے کہ وہ میرا حکم مانیں اورمجھ پر ایمان رکھیں تاکہ وہ صیح راہ پر رہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ٹھیک 10:30پر شروع ہو ا۔ اجلاس کے آغاز پر تلاوت قرآن، حدیث، نعت اور قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔