سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری پیغام میں مریم نواز نے وزیر اعظم سے متعلق کہا کہ اس خوف میں مبتلا شخص کے ہاتھ میں ماچس ہے جس سے یہ ہر طرف آگ لگانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ یہ مزید نقصان کر دے، اس کو گرفتار کرنا چاہیے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام کی قسمت ایسے شخص کے ہاتھ میں نہیں دی جا سکتی۔