اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں زیت سماعت توشہ خانہ کیس میں جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست میں عمران خان کو نوٹس موصول نہ ہونے کے باعث دوبارہ نوٹس جاری کردیئے گئے۔گذشتہ روزسماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل امجدپرویز عدالت پیش ہوئے،دوران سماعت پولیس کی جانب سے نوٹس کی تعمیل کی رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کروائی جا سکی،جس پر عدالت نے نوٹس کی تعمیلی رپورٹ جمع ہونے تک سماعت میں وقفہ کردیا،جس کے بعددوبارہ سماعت شروع ہونے پر پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل عدالت پیش ہوئے اوربتایانہ ہمارے کسی سینئر وکیل اور نہ ہی عمران خان کو نوٹس کی تعمیل ہوئی،عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔
نوٹس جاری
توشہ خانہ کیس، جلد سماعت کیلئے دائر درخواست میں عمران کو دوبارہ نوٹس
Apr 09, 2023