مشکوک شخص وزیراعظم ہا¶س میں داخل‘ حراست میں لے لیا گیا

Apr 09, 2023


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت کے ہائی سکیورٹی ریڈ زون میں مشکوک شخص داخل ہو گیا۔ وزیراعظم ہاو¿س میں داخل ہونے والاحراست میں لے لیا گیا۔ مشکوک شخص تین روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پرائم منسٹرز ہاو¿س میں داخل ہوا، جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی نے مشکوک شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ مشکوک شخص خود کو افغانستان کارہائشی بتاتا ہے۔ سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ مشکوک شخص چیکنگ کے دوران پکڑا گیا جو اپنی کوئی شناخت پیش نہ کر سکا۔ خود کو افغانی بتاتا رہا، پولیس نے بتایا کہ مشکوک شخص تھا نہ سیکرٹریٹ کے انتہائی حساس علاقے پرائم منسٹر ہاﺅس اور پاک سیکرٹریٹ سے ملحقہ دیوار کے پاس کھڑا تھا جسے مشکوک جان کر چیک کیا گیا تو وہ شخص اپنی کوئی شناخت نہیں کر سکا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ مشکوک شخص کی ذہنی صورتحال جانچنے کےلئے میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔

مزیدخبریں