حکومت ایک اہم موڑ پر ،عدلیہ کی ہدایت ایک واضح ٹائم لائن کےساتھ 

Apr 09, 2023


اسلام آباد(عترت جعفری)حکومت ایک اہم موڑ پر 1ہے جہاں اس کو عدلیہ کے عدلیہ کے تین رکنی بنچ کے فیصلہ کے مطابق الیکشن کمیشن کو 21ارب روپے جاری کرنا ہے ، عدلیہ کی ہدایت ایک واضح ٹائم لائن کے ساتھ ہے ،جس میں دس اپریل تک پیسے جاری ہونا ہیں اور بعد ازاں الیکشن کمیشن نے اس کی تصدیق عدلیہ کو فراہم کرنا ہے ،اس فیصلہ کے بعد حکومت کے سامنے قومی اسمبلی کی ایک قرار داد اور کابینہ کے اجلاس کا فیصلہ بھی موجود ہے جس میں فیصلے کے حوالے سے موقف بیان کیا گیا ہے ،بعض ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دس ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس کی تصدیق یا تردید کسی بھی جانب سے نہیں کی گئی ،وزیر خزانہ اپنا دورہ امریکہ منسوخ کر چکے ہیں، وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہفتہ کی شب تک الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں کوئی رقم جاری نہیں کی گئی تھی، ممکنہ طور پر کابینہ کے اجلاس کے بعد اس حوالے سے حتمی پوزیشن لی جائے گی اور اہم فیصلے ہوں گے۔
حکومت اہم موڑ پر 

مزیدخبریں