واشنگٹن (اے پی پی) امریکا میں یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے کہا ہے کہ فلو سے 139 بچوں کی اموات ہوئی ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی طرف سے شائع کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں اس موسم میں اب تک فلو سے بچوں کی کل 139 اموات کی اطلاع ملی ہے۔سی ڈی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا میں اس موسم میں کم از کم 26 ملین فلو کی بیماریاں، 290,000 ہسپتالوں میں داخل اور 18,000 اموات فلو سے ہوئی ہیں۔