ترک اور ایرانی صدور کااسرائیلی حملوں سے نمٹنے کے لیے مسلم امہ کے اتحاد پر زور

Apr 09, 2023

تہران (اے پی پی) ترکیہ اور ایران کے صدور نے اسرائیلی حملوں سے نمٹنے کے لیے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی نے ٹیلی فون  بات چیت میں مشرقی یروشلم میں مسجد اقصی کے احاطے پر اسرائیلی چھاپوں کے بعد کشیدگی میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔گفتگو کے دوران اردگان نے فلسطین، خاص طور پر مسجد اقصی کے احاطے میں اسرائیل کے حملوں کے خلاف عالم اسلام کو متحد کرنے کی اہمیت پر زور  دیتے ہوئے کہاکہ  تشدد کی نئی لہر کو روکنے کے لیے  تمام فریقین کو  مل کر انسدادی اقدامات کرنا  فائدہ مند ہوگا۔انہوں نے بین الاقوامی پلیٹ فارمز بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) اور اقوام متحدہ پر مقدس مقامات کی حیثیت کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

مزیدخبریں