لکھنو (اے پی پی) بھارتی ریاست اتر پریش کے شہر آگرہ میں ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو مہا سبھا کے غنڈوں نے فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے کیلئے خود گائے ذبح کر دی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی اخبار امر اجالا کی رپورٹ کے مطابق ہندو مہا سبھا والوں نے آگرہ کے گوتم نگر علاقے میں گائے ذبح کر ڈالی تاکہ مسلمانوں پرحملوں کا جواز پیدا کیا جا سکے۔ حقیقت سامنے آنے کے بعد پولیس کو ہندو مہا سبھا والوں کے خلاف کارروائی کرنا پڑی۔ گائے ذبح کرنے کی سازش تنظیم کے قومی ترجمان سنجے جاٹ نے رچائی تھی۔
آگرہ: مسلمانوں پر حملے کا جواز بنانے کیلئے ہندو غنڈوں نے گائے ذبح کر دی
Apr 09, 2023