ساہیوال: مخالفین نے پنچائیت کیلئے بلاکر نوجوان کو قتل کر ڈالا

ساہیوال ( نمائندہ نوائے وقت) پرانی رنجش پر پنچائت کیلئے بلاکر خنجر مار کر ایک نوجوان کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے پر 11ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔  تفصیلات کے مطابق اویس اور عثمان وغیرہ کے درمیان پرانی رنجش چل رہی تھی۔ گزشتہ روز 186/9-Lمیں عثمان وغیرہ نے پنچائت کیلئے بلایا اور وہاں جھگڑا کر  کے محمد  عثمان کمانڈو اور عدنان عرف بلی نے ساجد اور ثمر کو خنجر کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا دونوں کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال لے جایا گیا اور ساجد دم توڑ گیا جبکہ ثمر شدید زخمی ہے۔

ای پیپر دی نیشن