سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 9 بنچ تشکیل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 9 بنچ تشکیل دے دیئے۔ بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس محمد علی مظہر بنچ نمبر 2 کاحصہ ہیں، بنچ نمبر 3 میں جسٹس طارق مسعود، جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔ بنچ نمبر 4 جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید بنچ نمبر 5 کا حصہ ہوں گے، بنچ نمبر 6 میں جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔ جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر بنچ نمبر7 کا حصہ ہوں گے، بنچ نمبر 8 میں جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی نقوی، جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں جبکہ بنچ نمبر 9 جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...