سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) سانگلہ ہل کے نواحی چک نمبر37پنڈت والہ میں 2 افراد خالد گجر اور منورعلی گجر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ مقتول چک نمبر41 مرڑ کے رہائشی تھے۔ ڈی پی او اعجاز رشید نے پنڈت والا میں دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا اور پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں،کرائم سین یونٹ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس نعشوں کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔