لاہور (خبر نگار) وفاقی کابینہ کے سپریم کورٹ کے پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے کو مسترد کرنے کا معاملہ پر شہری نے وزیراعظم اور کابینہ سیکرٹری کوخط لکھ دیا ہے۔ منیر احمد نے اپنے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے خط میں نشاندہی کی گئی۔ عدالتی فیصلے کو مسترد کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ بتایا جائے کہ فیصلہ مستردکرنے کی تجویز کابینہ میں کس نے دی۔ اس کیساتھ ساتھ کابینہ اجلاس کے میٹنگ منٹس فراہم کئے جائیں۔ چٹھی میں باور کروایا گیا ہے کہ کابینہ کے فیصلے کے میٹنگ منٹس فراہم نہ کرنے پر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔