پی ٹی آئی نے پنجاب حکومت کو تقرر و تبادلوں کے اختیار کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا

 لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف نے پنجاب نگران حکومت کو تقرر و تبادلوں کا اختیارات دینے کے نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مبین الدین قاضی ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ ایک ہی نوٹیفکیشن کے ذریعے الیکشن کمشن نے نگران حکومت پنجاب کو تقررو تبادلوں کا مکمل اختیار دے دیا اور یہ نوٹیفکیشن الیکشن ایکٹ، ملکی قوانین اور عدالتی فیصلوں کے منافی ہے۔ درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ تقررو تبادلوں کیلئے قانونی جواز ہونا آئینی اور قانونی تقاضا ہے لیکن نگران حکومت کو سیاسی مفادات کیلئے تقررو تبادلوں کے مکمل اختیارات دیئے گئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمشن کی جانب سے تقررو تبادلوں کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...