عمران کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست ‘ ہائیکورٹ کا فل بنچ 12 اپریل کو سماعت کرے گا

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بنچ12 اپریل  بدھ کو سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔ درخواست میں عمران خان اور چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمشن نے عمران کو 21 اکتوبر 2022ء کو این اے 95 میانوالی سے رکن اسمبلی کیلئے نااہل کیا۔ درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ نااہل قرار دیا جانے والا شخص کسی سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہوسکتا۔ ایسے شخص کا سیاسی پارٹی کا سربراہ کے طور پر برقرار رہنا قانون کی منشاء کے برعکس اور منافی ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس جواد حسن نے  عمران خان کی نااہلی کے معاملہ پر ایک درخواست پر الیکشن کمشن کو عمران کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا اور اس معاملے پر فل بنچ بنانے کی سفارش کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...