بحران کا حل ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد سے ممکن ہے، گورنر خیبر پی کے

 پشاور (آئی این پی ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ موجودہ آئینی و سیاسی بحران کا حل پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد سے ممکن ہے۔  نجی ٹی وی سے گفتگو میں حاجی غلام علی نے کہا کہ ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز اس حوالے سے مل بیٹھ کر معاملات طے کریں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ سپریم کورٹ جو کہے گی وہ تو ماننا ہوگا البتہ خیبر پختونخوا میں ہر روز دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، فوری الیکشن کا مطالبہ کرنے والی پی ٹی آئی بتائے کہ کیا ایسے حالات میں انتخابی مہم چلانا بھی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے حالات میں بہت فرق ہے، ہمارے صوبے میں کوئی دن ایسا نہیں کہ دہشتگردی کا واقعہ نہ ہوا ہو۔ حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ میں نے تاریخ دینی ہے الیکشن وفاقی وصوبائی حکومت اورالیکشن کمیشن نے کرانا ہے، نگران صوبائی حکومت کا خط میں نیالیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ کو بھیجا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...