آشیانہ ریفرنس: شہباز شریف، احمد چیمہ نے بریت کیلئے درخواستیں دائر کر دیں

لاہور (خبر نگار) شہباز شریف اور ان کے معاون خصوصی احد چیمہ نے آشیانہ ریفرنس میں بریت کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے بریت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان کے رخصت پر ہونے کی ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔ ڈیوٹی جج راؤ عبدالجبار نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کی۔ شہباز شریف کی جگہ اْن کے نمائندے انوار حسین اور اسی ریفرنس کے شریک ملزم احد چیمہ بھی پیش ہوئے۔ بروقت درخواست پر  نشاندہی کی گئی کہ آشیانہ ریفرنس کے وعدہ معاف گواہ منحرف ہو چکے ہیں اور ابھی تک کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں گئے جس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ منصوبے میں کوئی بے ضابطگی یا کرپشن ہوئی نہیں ہے۔ اب ان درخواستوں پر مزید کارروائی 28 اپریل کو ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن