فیروزوالہ( نامہ نگار) بانی تحریک ختم نبوت اور ممتاز عالم دین علامہ الحاج پیر نصیر احمد قادری نے کہا ہے کہ غزوہ بدر حق اور باطل کے مابین فیصلہ کن محرکہ تھا۔ اسلامی تاریخ میں جتنی فتوحات ہوئی وہ سب غزوہ بدر کی مرہون منت ہیں۔ جنگ بدر سے ثابت ہے کہ فتح و نصرت اللہ کی مدد سے حاصل ہوئی۔ اس جنگ کی وجہ سے کفر کا غرور و تکبر خاک میں ملا اور مٹھی بھر مسلمانوں کو اللہ کی وجہ سے فتح نصیب ہوئی۔ مفتی علامہ ذبیع اللہ قادری، مولانا اکرام الحسن اور علامہ سمیع اللہ قادری کے علاوہ دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ علامہ الحاج پیر نصیر احمد قادری نے کہا تاریخ اسلام کا یہ وہ پہلا محرکہ جو جب اسلام اور کفر حق اور باطل سچ اور جھوٹ یعنی مسلمانوں اور کافروں کی پہلی زبردست ٹکر ہوئی جس میں دنیاوی مال و دولت پر بھروسہ کرنے والے ہار گئے۔ اسلام اور کفر کی پہلی جنگ بدر کے مقام پر لڑی گئی اور اس بناءپر تاریخ اسلام میں اسے جنگ بدر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جنگ بدر میں کفار مکہ کے 70 سردار جہنم واصل ہوئے اور 70 کافر قید ہوئے۔ علاوہ ازیں 14 صحابہ کرامؓ شہید ہوئے۔ غزوہ بدر میں مسلمانوں کی فتح سے کفار کی کمر ٹوٹ گئی۔ ان کا غرور خاک میں مل گیا اور اسلام کو تقویت ملی۔
اسلامی تاریخ میں فتوحات سب غزوہ بدر کی مرہون منت ہیں:علامہ نصیر قادری
Apr 09, 2023