راجہ ریاض غیر قانونی اپوزیشن لیڈر، ہٹایا جائے: ہائیکورٹ میں درخواست

 لاہور(خبرنگار)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر ۔ شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جس میں کہا گیا اسمبلی میں تقریر کے دوران بھی راجہ ریاض نے بہت کچھ واضح کردیا اب اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ راجہ ریاض کو غیر قانونی سے اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا تھا درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عدالتی حکم کے باوجود ابھی تک جواب داخل نہیں کرایا گیا اس لیے سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی حکومت کو چٹھی بھی لکھی لیکن سب بے سود رہا درخواست میں استدعا کی گئی کہ راجہ ریاض کی اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر تعیناتی غیر آئینی قرار دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...