لاہور(کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراءمحمد سلیم ساگر نے کہا ہے کہ الحمرا کلچرل کمپلیکس (قذافی سٹیڈیم)میں واقع الحمراءآرٹ میوزیم نئی سوچ،نئے ولوے کا موجب ہے۔ ہمارا مصور بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے۔ فن پارے اعلیٰ انسانی اقدار کو معاشرے میں پنپنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ یہ بات ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراءمحمد سلیم ساگر نے الحمرا آرٹ میوزیم کے دورہ کے موقع پر اپنے تاثرات میں کہی۔ الحمراءآرٹ میوزیم تاریخی درسگاہ کی حیثیت رکھتاہے۔مصوری کاشعبہ معاشرہ کو خوبصورت بنانے میں کلیدی کردار ہے۔ نئی نسل کے مصوروں کوعالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے کام سے ہم آہنگ کرنے کیلئے یہ پلیٹ فارم اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے۔ الحمرا آرٹ میوزیم دیکھنے کیلئے کالجز،یونیورسٹوں کو باقاعدہ مدعو کردیا گیا ہے۔گاہے بگاہے مختلف وفود آرٹ میوزیم کا دورہ کرتے رہتے ہیں، یہاں آرٹسٹ ٹاک شو بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔ لحمراءآرٹ میوزیم کی ٹیم نے اینا مولیکا، کولن ڈیوڈمعین نجمی،غلام رسول،محمود بٹ، احمد شہباز، سلیمہ ہاشمی اور میاں اعجاز الحسن کے فن پاروں کو ان کی اصل شکل میں بحال کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔یہ فن پارے آج الحمراءآرٹ میوزیم میں آویزاں میں جو انسانی سوچ کو وسعت عطا کررہے ہیں۔
الحمراءآرٹ میوزیم تاریخی درسگاہ کی حیثیت رکھتاہے:محمد سلیم ساگر
Apr 09, 2023