تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام شہدائے بدر کانفرنس


لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام شہداءبدرؓ کی یاد میں ”شہدائے بدر کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت حاجی محمد اسلم جلالی نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہا جنگ بدر سچائی کی خاطر ڈٹ جانے کا جذبہ فراہم کرتی ہے۔ یہ حق اور باطل کے درمیان امتیاز کی ایک تحریک کا نام ہے۔ میدان بدر میں حضرت محمد مصطفی کی قیادت میں صحابہ کرامؓ نے وفا شعاری اور جاں نثاری کی جو تاریخ رقم کی اس کی مثال نہیں ملتی۔ غزوہءبدر آج بھی اہل حق کے دبدبہ کی ترجمانی کر رہا ہے۔ غزوہءبدر نے ہمیشہ کیلئے اسلام کے دوستی اور دشمنی کے معیار کو واضح کر دیا۔ غزواتِ رسول نے جہاد اور دہشتگردی میں فرق عیاں کیا ہے۔ دہشتگردی اول تا آخر فساد ہے مگر جہاد کا مقصد فساد کا خاتمہ اور قیامِ امن ہے۔ کانفرنس میں صاحبزادہ محمد کعب الاسلام جلالی، علامہ محمد عمر فاروق جلالی، علامہ محمد اخلاق جلالی، علامہ محمد ذوالفقار علی جلالی، محمد اعظم جلالی و دیگر نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن