لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے ٹریفک پولیس کے ڈویڑنل افسران، سرکل افسران مارکیٹوں کے عہدیداروں سے ملاقاتوں کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ تاجر تنظیموں سے مل کر مارکیٹوں، بازاروں میں مربوط ٹریفک انتظامات کئے جائیں۔ڈویژنل افسران اور سرکل افسران مارکیٹوں، بازاروں، شاپنگ مالز کا جائزہ لیں۔ میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے روزانہ کی بنیاد پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کئے جائیں۔ غلط پارکنگ کیخلاف کارروائی کیلئے آپریشن کیا جائے۔ غلط پارک گاڑیوں اور تجاوزات لگانے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں۔ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہ برتی جائے۔تجاوزات، ٹھیلے، سٹالز لگانے والے دکانداروں کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کئے جائیں۔