شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ صحت کے صدر چودھری غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ اسرائیل کی دہشت گردی پر امریکہ کی خاموشی پوری دنیا کے لیے سوال ہے، کشمیر و فلسطین پر قابض طاقتیں مسلمانوں پر مسلسل مظالم ڈھا رہی ہیں لیکن مغرب کے عالمی انسانی حقوق واقوام متحدہ کے ادارے بے حسی کا شکار اور نہتے فلسطینیوں و کشمیر پر مظالم پر خاموش تماشائی کا کردارادا کررہے ہیں۔