’’ راہ خدا میں خرچ کرنے کی بڑی اہمیت ہے‘‘

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ا نجمن تاجران مدینہ مارکیٹ اور انجمن تاجران پرانا اڈہ لاریاں کے عہدیداروں نے کہا کہ راہ خدا میں خرچ کرنے کی بڑی اہمیت ہے جس پر حضور سرور کائناتؐ نے بہت زور دیا ہے قرآن مجید میں واضح آیات موجود ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا چاہیے اور جن پر خرچ کرتے ہیں ان پر احسان نہیں جتلانا چاہئے، آپ نے اگر خرچ کرنا ہے تو صرف اور صرف اللہ کی رضا کی خاطر کریں اور یہ لینے والے پر کوئی احسان نہیں ہے کیونکہ ہم اللہ تعالیٰ نے آپ کو مال دیا ہے اور اگر مستحقین محروم ہیں تو یہ بھی اللہ تعالیٰ ہی حکمت کی وجہ سے ہے اس میں غریب کا اپنا قصور نہیں لہٰذا مخیر حضرات پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کی مدد کریں ، ان خیالات کا اظہار فیضان شفیق خان، سیٹھ محمد عظیم، چوہدری محمد ارشد چھرا اور شیخ عبدالحمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...