ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی رومیں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری، ڈی او انڈسٹریز محمد شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز مہر معوذ اسلم، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ عثمان احمد، ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس محمد عامر گجر، عدیل سیال، حافظ جہانگیر، میاں امجد اور دیگر موجود تھے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز چونیاں عامر بٹ، پتوکی اویس چشتی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کرتے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کے لیے اشیائے خوردونوش کی سرکاری ریٹس پرفراہمی کو ہرصورت یقینی بنایاجائے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...