شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ اور گردونواح میں حکومت اور اوگرا کے فیصلے کے برعکس ایل پی جی گیس کے نرخوں میں کمی نہ آسکی بلکہ شیخوپورہ میں قائم مختلف کمپنیوں کے پلانٹوں سے ڈیلر کو ملنے والی گیس کے نرخوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے وفاقی حکومت نے یکم اپریل کو ایل پی جی کی قیمت میں 49 روپے فی کلو کمی کی تھی جس کا نوٹیفکیشن بھی اوگرا کی طرف سے جاری کیا گیا جس کے مطابق فی کلو گیس کی قیمت 229روپے بنتی ہے مگر دکانداروں کے مطابق شیخوپورہ میں گیس پلانٹ مالکان انہیں گیس سستی دینے کی بجائے مہنگی دے رہے ہے دوسری طرف شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم کو اوورچارجنگ کے بارے میں شکایت کی تو انہوں نے پلانٹ مالکان کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے شہریوں کو کہا کہ وہ ابھی کچھ نہیں کر سکتی ضلعی انتظامیہ اس وقت مفت آٹا سکیم میں پھنسی ہو ئی ہے اس سلسلہ میں عید کے بعد دیکھیں گے شہر میں اس وقت ایل پی جی گیس 280روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے شہریوں نے احتجاج کیا اور وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری ،کمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیاکہ گیس کمپنیوں کو اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق نرخوں میں کمی نہ کرنے پر پلانٹ مالکان کیخلاف ڈکیتی کے مقدمات درج کیے جائیں۔
شیخوپورہ :حکومتی فیصلے کے باوجود ایل پی جی گیس کے نرخوں میں کمی نہ آسکی
Apr 09, 2023