جس فیصلے کو سپریم کورٹ کے ججز نہیں مانتے قوم کیسے مانے گی:مدثر قیوم

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا کا کہنا ہے جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے سے عدالتی سہولت کاری واضح ہو گئی ہے جس فیصلے کو سپریم کورٹ کے ججز نہیں مانتے قوم کیسے مانے گی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ اپنے ساتھی ججز کا اعتماد کھو چکے ہیں ''دھکا شاہی'' فیصلہ پر انہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہیے۔ جب سائل ہی جج پر عدم اعتماد کر دے تو انصاف کے تقاضوں کے مطابق جج کا کیس کی سماعت سے فوری الگ ہونا ضروری ہو جاتا ہے ملک میں انصاف کا بول بالا کرنے اور موجودہ آئینی اور سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے فل کورٹ بنا کر تین رکنی بنچ کے غیر آئینی و غیر قانونی فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور تمام فریقین کو اپنا اپنا بھرپور موقف پیش کرنے کا موقع دیا جانا ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن