حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ( ن) کے ضلعی صدر چودھری محمد بخش تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اندر سے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے کنڈکٹ پر جو سوالات اٹھ رہے ہیں اس سے انکی شخصیت داغدار ہوچکی ہے۔ عدل وانصاف کی کرسی پر بیٹھ کر یہ تاثر ابھرنا کہ وہ ایک مخصوص سیاسی شخصیت کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ۔اس سے نہ صرف ترازو کے پلڑے ماتم کررہے ہیں بلکہ نظام عدل کا بھی قتل کیا جارہاہے ۔ان حالات میں چیف جسٹس کیلئے ضروری ہوگیا ہے وہ فوری طور پر چیف جسٹس کے عہدہ سے مستعفی ہوجائیںتاکہ پاکستانی قوم کسی مزید انتشار کا شکار ہونے سے بچ سکے۔