لاہور (سپورٹس رپورٹر) اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی عوام پر تشدد کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے اظہارِ ہمدردی کا پیغام جاری کردیا۔شاہین شاہ آفریدی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت ہی معنی خیز اور خوبصورت انداز میں اپنے جذبات کی ترجمانی کی۔شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ مومن ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں، اگر جسم کا کوئی حصہ ٹھیک نہیں ہو تو پھر سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے، ہم بار بار مسجدِ اقصی میں ہونے والے ظلم کو محسوس کر سکتے ہیں۔ اللہ تعالی فلسطینی عوام کی مشکلات آسان فرمائے، آمین۔