اولمپک کوالیفائرز: پاکستان ویمنز ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست، ایونٹ سے باہر


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین فٹبال کنفیڈریشن پیرس اولمپک 2024 ءویمنز کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم گروپ ای میں مسلسل دوسری شکست کے بعد ایونٹ سے آو¿ٹ ہوگئی۔ہانگ کےخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کو 0-2 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں گول دوسرے ہاف میں ہوئے، ہانگ کا نگ کا دوسرا گول پاکستانی کھلاڑی کی اپنی غلطی سے(اون گول) ہوا۔ تاجکستان کے ہسور سینٹرل سٹیڈیم میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ پہلے ہاف میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو فلپائن کے خلاف 0-4 کی شکست ہوئی تھی۔ کوالیفائنگ راو¿ونڈ میں قومی ٹیم گروپ کے آخری میچ میں میزبان تاجکستان سے 11اپریل کو مد مقابل ہوگی۔ قومی ٹیم کیلئے یہ میچ رسمی کارروائی ہوگا۔دوسرے ہاف میں ہانگ کانگ نے تیز کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 72ویں منٹ میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی نے پہلا گول کرکے برتری حاصل کی۔ کھیل کے آخری لمحات میں ہانگ کانگ نے پاکستانی گول پر ایک اور حملہ کیا جس پر پاکستانی کھلاڑی کی غلطی کی وجہ سے دو صفر کی برتری حاصل ہوئی۔ہانگ کانگ کی ٹیم 6 پوائنٹس کےساتھ ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن