لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے رمضان المبارک سپورٹس سیریز کو پنجاب حکومت اور وہاب ریاض کا کھلاڑیوں کیلئے احسن اقدام قرار دیا ہے۔ رمضان المبارک سپورٹس سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہاکی، کرکٹ، فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کو پروموٹ کیا جارہا ہے۔ کافی عرصے سے ان کھیلوں پرتوجہ نہیں دی گئی تھی، ایسے ایونٹس سے ہمارے کھیل دوبارہ سے اپنا مقام حاصل کریں گے۔پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے جس کو نکھارنے کیلئے ایسے ایونٹ ضروری ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کیلئے یہ بہترین موقع ہے، سینئر کھلاڑیوں کےساتھ کھیل کر گیم میں بہتری آئےگی۔ فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی نے کہا کہ سیریز کا کریڈٹ پنجاب حکومت اور وہاب ریاض کو جاتا ہے۔ ایونٹ میں ہاکی کے علاوہ دیگر کھیل بھی شامل ہیں، ایسے ایونٹ سے ہمارے نوجوان کھیلوں میں شامل ہوں گے ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، اس کو آگے آنا چاہیے، کھلاڑیوں کو پیسے مل رہے ہیں جس سے وہ اپنے اخراجات برداشت کریں گے، امید ہے اس سے ہماری ہاکی آگے آئے گی اور اچھے کھلاڑی ملیں گے۔
بابر ‘ شاہین نے رمضان سپورٹس سیریز کو احسن اقدام قرار دیدیا
Apr 09, 2023