سکواش کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے:قمر زمان 


لاہور(سپورٹس رپورٹر ) خیبرپی کے سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین و سابق عالمی چیمپئن سکواش قمر زمان نے کہا ہے کہ گراس روٹ سطح پر سکواش کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کےلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پشاور میں جاری ہے۔ خیبر پختونخوا میں گراس روٹ سطح پر سکواش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنےکی ضرورت ہے اور صوبے میں گراس روٹ سطح پر سکواش کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اس وقت پشاور میں گراس روٹ سطح پر انڈر 7سے انڈر 11تک کے بچوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں 50 سے زائد بچے جدید اور اعلی تربیت حاصل کر رہے ہیں جس کی نگرانی سابق ورلڈ چیمپئن قمر زمان خود کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...