برطانوی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 23 اپریل کو موبائل فونز میں سائرن بجانے کا اعلان کیا گیا ہے۔برطانوی حکومت نے ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے حکومت ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے موبائل فونز پر الرٹ بھیج سکے گی۔ برطانوی حکومت کے مطابق اس مہینے کے آخر میں سمارٹ فونز پر آواز اور وائبریشن پر مشتمل ایمرجنسی سائرن بجایا جائے گا۔حکومت کی طرف سے اس عمل کا مقصد ایمرجنسی الرٹ سسٹم کی مشق بتایا جا رہا ہے۔ اس الرٹ سسٹم کو شدید موسمی واقعات جیسے فلیش فلڈ یا جنگل کی آگ کے بارے میں شہریوں کو متنبہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اسی کے ساتھ ہی اگر برطانیہ پر حملہ ہوتا ہے تو اس نظام کو دہشت گردی کے واقعات یا شہری دفاع کی ہنگامی صورتحال کے دوران بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔برطانیہ کے ایمرجنسی نظام کے انچارج وزیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس سائرن کا استعمال صرف ایسی صورتحال میں کیا جائے گا جہاں فوری طور پر زندگی کو خطرہ ہو۔ زیادہ تر معاملات میں یہ سائرن پورے ملک کے بجائے صرف انہی علاقوں میں بجایا جائے گا، جہاں اس کی ضرورت ہوگی۔
ملک بھر میں سائرن بجانے کا اعلان
Apr 09, 2023 | 13:19