لاہور(کامرس رپورٹر) سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب نے چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کیساتھ ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان کے سب سے بڑے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام میں معاون ثابت ہوگا ۔ سی بی ڈی پنجاب اور روڈا کے سی او او بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے چین کا دورہ کیا۔ وفد کا بنیادی مقصد نواز شریف آئی ٹی سٹی اور سی بی ڈی پنجاب کیشروع کیے گئے اہم منصوبوں پر آگاہی فراہم کرنا تھا۔معاہدے پر دستخط ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ سی بی ڈی پنجاب، آصف اقبال اور جنرل منیجرر سی ایم ای سی وی گوانگ کی نے کیے۔ تقریب چین کے سی ایم ای سی ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔ اسسٹنٹ جنرل منیجر سی ایم ای سی لی منگ لانگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجاب ریاض حسین، ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ سی بی ڈی پنجاب علی وقار شاہ اور سی بی ڈی پنجاب اور سی ایم ای سی کے کئی دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
سی بی ڈی پنجاب اور چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے درمیان اہم معاہدہ
Apr 09, 2024