لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر نے ٹیکس حکام کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مارکیٹوں کے غیرمجاز دوروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ایف بی آر پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو جلد حل کرے۔صدر کاشف انور نے کہا ممبران نے بتایا ہے ایف بی آر کے عہدیدار ہونے کا دعویٰ کرنیوالے تاجروں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ایف بی آر پوائنٹ آف سیل سسٹم کیساتھ رجسٹر ہوں۔