لاہور (سپورٹس رپورٹر )رمضان انٹرکالجیٹ ٹورنامنٹ پنجاب کالج نے اپنے نام کر لیا۔ گزشتہ شب رمضان انٹرکالجیٹ کا فائنل میچ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور پنجاب کالج کے درمیان کھیلا گیا جہاں پی جی سی نے جی سی یو کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل اپنے نام کرلیا۔ جی سی یو کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پی جی سی کی ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا جسے پنجاب کالج کی ٹیم نے 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایل سی سی اے گراونڈ میں فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تھے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی اور انعامی رقم کا چیک دیا اور ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
رمضان انٹرکالجیٹ ٹورنامنٹ پنجاب کالج کے نام،محسن نقوی کی مبارکباد
Apr 09, 2024