لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ہاکی کی 2 الگ فیڈریشنوں نے قومی ہاکی ٹیم کے الگ الگ کیمپ کا اعلان کردیا۔ فیڈریشنز کے الگ الگ کیمپ کے اعلان سے کھلاڑی بھی الجھن میں پھنس گئے۔ طارق حسین بگٹی فیڈریشن نے ہاکی ٹیم کا کیمپ پنڈی میں لگانے کا اعلان کیا ہے جبکہ شہلا رضا فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کیمپ کراچی میں لگے گا۔ قومی ہاکی پلیئرز کا کہنا ہے کہ 2 الگ کیمپ کے اعلان سے تاحال ہمیں بھی اندازہ نہیں کہ کون سا کیمپ جوائن کرنا ہے۔ تمام کھلاڑی صرف معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ عید کے بعد دیکھیں گے کیا بنتا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کسی ایک فیڈریشن کے کیمپ میں جائیں گے تو دوسری فیڈریشن ناراض ہوجائے گی۔فیڈریشن کے آپس کے مسائل سے نقصان صرف ہاکی اور کھلاڑی کو ہوگا۔