حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چودھری ضمیر الحسن بھٹی کی جانب سے سیاسی،سماجی شخصیات اور علاقہ معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔ ایم پی اے چودھر ی ضمیر الحسن بھٹی کی رہائش گاہ برج دارا میں افطارڈنر میں ملک انس، چودھری سرفراز ڈوگر، چودھری اویس ورک، وقاص مان، میاں ارقم خاں، ذوالفقار بھٹی، احمد مجتبیٰ ، احمر بھٹی ، سابق ایم این اے و بزرگ سیاستدان چودھری مہدی حسن، چودھری شوکت علی،چودھری سکندر نواز، چودھری امجد پرویز چٹھہ، سابق ایم پی اے چودھری اسد اللہ آ رائیں،قمر جاوید، جاوید اقبال سمیت سیاسی، سماجی شخصیا ت اور علاقہ معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم پی اے چودھری ضمیر الحسن بھٹی، سابق ایم این اے چودھری مہدی حسن بھٹی اور شوکت علی بھٹی کاکہنا تھا کہ ہماری سیاست عوامی خدمت اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ہے۔