قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ پرویز عابد ہرل(ایڈووکیٹ)نے پنجاب بھرکے وکلاء کیساتھ انتظامیہ نے جو رویہ اختیار کیا ہوا اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وکلا کے خلاف درج کیے گئے جھوٹے و بے بنیاد مقدمات کوفوری طور پر خارج کیاجائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سلمان مصطفی سدھو (ایڈووکیٹ) کے ڈیرہ پر پرتکلف افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔اس موقع پروکلا، صحافیوں ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے وکلا کے خلاف منظم سازش کی جا رہی ہے جو کہ ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں ہم اس سازش کومسترد کرتے ہیں۔ اگر وکلا پر ایف آئی آرز کے اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو پنجاب بھر میں بھرپوراحتجاج کیا جائے گاانہوں نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وکلا کے تحفظ کے لیے اپناکردار ادا کرے اور تمام گرفتار وکلا کو فوری طور پرعید الفطر سے پہلے رہا کیا جائے۔
وکلا کیخلاف جھوٹے و بے بنیاد مقدمات کوفوری خارج کیاجائے: پرویز عابد
Apr 09, 2024