گوجرانوالہ:دارالامان میں عید الفطرکے حوالے سے تقریب 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)دارالامان میں عید الفطرکے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں دارالامان میں مقیم خواتین میں عید گفٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈویڑنل ڈائریکٹر واجد حسین‘ ڈپٹی ڈائریکٹر حناء  بخاری‘ انچارج دارالامان شاہدہ وارث ودیگران نے شرکت کی۔مہمانان خصوصی نے دارالامان میں مقیم خواتین میں عید کے حوالے سے کپڑے‘ چوڑیاں مہندی اور عیدی تقسیم کی۔ اس موقع پر انچارج دارالامان میڈم شاہدہ وارث نے کہا کہ دارلامان میں مقیم خواتین میں عید گفٹ تقسیم کرنے کا مقصد ان خواتین کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا اور انہیں گھر جیسا ماحول فراہم کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواتین معاشرے کا پسا ہوا طبقہ ہے‘ ان کا بھی عید کی خوشیوں پر اتنا ہی حق ہے جتنا کہ دوسرے لوگوں کا۔ڈویڑنل ڈائریکٹر واجد حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر حنا بخاری نے عید کے حوالے سے تقریب منعقدکرنے پر انچارج دارالامان میڈم شاہدہ وارث کومبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن