کامونکی(نمائندہ خصوصی)زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ سے پینتیس سالہ شخص قتل جبکہ اْسکابھائی اور بھتیجا شدید زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ ٹبہ محمد نگر کے کاشف مان جاٹ گروپ میں اوراچھی،چھیری ڈوگر کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا ہے،گذشتہ روز دونوں فریق زمین پر کام کررہے تھے کہ ملزمان فیصل وغیرہ چھ سات افراد نے حملہ آور ہوکر اندھا دھند فائرنگ کرکے 35سالہ کاشف مان اْسکے بھائی پچاس سالہ آصف فوجی (ر)اور بھتیجے25 سالہ حسن رضا کو شدیدزخمی کردیا اورفرار ہوگئے۔صدر پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔