نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نوشہرہ ورکاں کے صدر اقبال صدیق سدھو نے ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ جس میں چیئرمین سردار بشارت علی ڈوگر ، محمد سجاد بھٹی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سردار بشارت علی ڈوگر نے کہا کہ رمضان المبارک رحمت بخشش اور صبر کا مہینہ ہے ہمیں اس ماہ مبارک کی برکات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے اور احکام الہٰی پر عمل پیرا ہونا چاہیے ۔